تحریک لبیک پاکستان ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے جوکہ تحریک
لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پاکستان کا سیاسی ونگ ہے۔تحریک لبیک کا
مقصد پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا ہےجس کے لئے تحریک لبیک پورے میں ملک میں نفاذ
نظام مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم ، تحفظ ختم نبوت اور
ملک کی بقاء کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انشاء
اللہ العزیزتحریک لبیک پاکستان اپنے اغراض و مقاصداور نصب العین کو عملی جامہ
پہنانے کے لئےجدو جہدکرتی رہے گی اورتحریک لبیک کسی بھی اسلام دشمن وملک دشمن قوت
کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی اس طرز پر کسی بھی کام کی معاون ہوگی۔تحریک لبیک یا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پاکستان کے بانی و سرپرست اعلی پیشوائے اہلسُنت پیرمحمد
افضل قادری ہیں اور مرکزی امیر شیخ الحدیث
، امیرالمجاحدین،حضرت علامہ خادم حُسین رضوی ہیں۔